منڈی بہاؤالدین:گلی کےتنازعہ پرایک شخص قتل

منڈی بہاؤالدین:پرانی رنجش پرایک شخص قتل
کیپشن: Mandi Bahauddin: One person killed over old grudge

ایک نیوز:منڈی بہاؤالدین میں گلی کےتنازعہ پرایک شخص کوفائرنگ کرکےقتل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق منڈی بہاؤالدین میں تھانہ گوجرہ کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا۔
پولیس کےمطابق فائرنگ نواحی چک33میں سابقہ دشمنی کی وجہ سےہوئی،گلی کےتنازعہ پرشروع ہونےوالی دشمنی میں ایک سال میں 8افرادقتل ہوچکےہیں۔
پولیس کےمطابق پرانی دشمنی کی بنیادپرقتل ہونےوالےشخص کی شناخت جاویدکےنام سےہوئی ہے،اب تک قتل ہونےوالے8افرادمیں باپ اسکےدوبیٹےبھی شامل ہیں،لاش کوپوسٹمارٹم کیلئےٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔