ایک نیوز: بھارت کے اڈانی گروپ کی قیادت میں ایسو سی ایشن نے اسرائیل میں حیفا بندرگاہ کی 1.15 ارب ڈالرز میں خریداری مکمل کرلی ہے۔
اسرائیل کی وزارت خزانہ کے مطابق حیفا بندرگاہ کی فروخت میں اسرائیل کو پانچ سال لگے ہیں۔ اسرائیل اندرون ملک درآمدی قیمتوں میں کمی لانے اور اسرائیلی بندر گاہوں پر طویل انتظار کے اوقات کو کم کرنے کی کوششوں کیلئے سرکاری بندرگاہوں کو فروخت کر رہا ہے اور نئی نجی ڈاکیں تعمیر کر رہاہے۔
اسرائیل میں 99 فیصد سامان کی درآمد و برآمد سمندری راستے کے ذریعے ہوتی ہے اور اسرائیل کو اپنی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے بندرگاہوں کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ سال جولائی میں اسرائیل نے اعلان کیا تھا وہ بولی جیتنے والے گروپ اڈانی پورٹس اور کمیکل لاجسٹک گروپ گیڈٹ کو حیفا بندرگاہ فروخت کرے گا۔
واضح رہے کہ اڈانی گروپ کے مالک بھارتی ارب پتی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی ہیں۔