جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک حاجیوں کیلئے مفت شٹل سروس کا اعلان

جدہ ایئرپورٹ سے مسجد الحرام تک حاجیوں کیلئے مفت شٹل سروس کا اعلان
کیپشن: Announcement of free shuttle service for pilgrims from Jeddah Airport to Masjid al-Haram

ایک نیوز: شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ کا حجاج کرام کو ائیر پورٹ سے مفت شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی طرف سے اس کا باضاطہ اعلان ٹویٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے ، ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سےمسجد الحرام تک زائرین کے لیےمفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔

مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کو’اقامہ کارڈ‘ پیش کرنا ہوگا ۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔حجاج کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا شرو ع ہو جائے گی۔