ایک نیوز : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں گراؤنڈ میں داخل ہونے والے دونوں فینز کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔
محمد جاوید اور محمد عباس نامی دونوں فینز کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں مداحوں کی 30 ،30 ہزار روپے میں ضمانت پر منظور کرتے ہوئے دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔
رہائی کے بعد مداح نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہم نے قانون توڑا تھا، محمد رضوان سے محبت ہے اس سے ملنے کے لیے باؤنڈری کے اندر گئے، رضوان کی محبت میں ہتھکڑیاں لگ گئیں۔
مداح نے یہ بھی کہا کہ رہائی کے بعد فائنل میچ دیکھنے بھی جائیں گے۔
یادرہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے ون ڈے کے دوران کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے دو دیوانے متوالے اور جنونی فینز گراونڈ میں داخل ہوگئے تھے جن کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔