محمدرضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ

محمدرضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ
کیپشن: Mohammad Rizwan left for Dhaka to participate in Bangladesh Premier League

ایک نیوز : پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے ڈھاکا روانہ ہوگئے ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔سیریز ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسٹیڈیم سے جناح ٹرمینل روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کل دوپہر اپنے شہروں کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے وطن نہیں بلکہ بھارت روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ  ادھر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔