گورنر پنجاب آج رات سمری پر دستخط نہیں کریں گے؟اندرونی کہانی

Jan 13, 2023 | 21:40 PM

پی  این این :گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سےآج پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری جاری نہیں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے آئینی تقاضوں کو پورا کیاجائے گا۔گورنر پنجاب کل رات دس بجے سے قبل تک سمری پاس کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ 48گھنٹے میں گورنرپنجاب کے اسمبلی تحلیل کی سمری پردستخط نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کی تاریخ کا معاملہ الیکشن کمیشن دیکھے گا ۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے تیار ہے ، اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہوئی  تو 60 روز میں انتخابات ہوں گےاور اگر   اسمبلیاں قبل از وقت تحلیل ہو ئیں تو 90 روز میں انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ  اگر گورنر چیف منسٹر کی سمری پر دستخط نہیں کرتے تو 48 گھنٹے کے اندر اسمبلی خود بخود تحلیل ہو جائے گی ۔

 الیکشن کمیشن کے ذ رائع کےمطابق وزیر اعلی نگران حکومت کے لۓ  قائد حزب اختلاف کو خط لکھے گا ، دونوں طرف سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے دو دو نام بھیجے جائیں گے۔تین دن کے اندر نگران وزیر اعلیٰ پر  اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا ,پارلیمانی کمیٹی میں  مساوی نمائندگی ہو گی۔پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھی تین دن کی مہلت ہو گی،پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق نہ ہوا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آۓ گا،چیف الیکشن کمشنر دو دن کے اندر نگران حکومت کا فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب اور کے پی کے میں انتخابات کیلئے بھرپور تیاری کی ہدایت کردی  ہے۔انہوں نے کہا  ہے کہ  عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ۔مریم نواز پنجاب اور کے پی کے انتخابی مہم کو لیڈ کریں گی۔مریم نواز آئندہ ہفتے وطن  پہنچ رہی ہیں۔

مزیدخبریں