ایک نیوز :اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی باری بھی آگئی۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے وزیراعظم کیلئے اعتماد کے ووٹ کا عندیہ دے دیا ۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ صدرمملکت وزیراعظم کوکبھی بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں، یہ ان کا آئینی حق ہے ۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عوام سے آخر کتنی دیر بھاگے گی، نگران پنجاب وزیراعلیٰ کیلئے اپنے تجویز کردہ نام پرویز الہٰی کو دینگے ۔
پی ڈی ایم اس وقت الیکشن سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے ،کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن وقت پر کرائے جائیں ،الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو جمہوریت کا کوئی تصور ہی نہیں ،جمہوریت کی بنیاد ووٹ پر ہوتی ہے ۔
فواد چودھری نے مزید کہاکہ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے بڑے پن کا ثبوت دیا ،عمران خان پر حملے کی تفتیش کو آزادانہ طور پر ہونے دیا جائے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ تفتیش میں کوئی رکاوٹ ڈالے،نواز شریف واپس آئیں اور کیسز کا سامنا کریں۔
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما یاسر ہمایوں نے کہا کہ اگر صدر کو محسوس ہوا تو صدر کے پاس یہ اختیار ہے وہ کسی بھی وقت کہہ سکتے ہیں وزیراعظم ۔فی الحال تو نظر آرہاہے کہ وزیراعظم کے پاس نمبرز پورے ہیں مگر کوئی ایک آدھ رکن ناراض ہوگیا تو وزیراعظم کیلئے بچنا مشکل ہوجائیگا ۔
اعتماد کے ووٹ کیلئےوزیراعلیٰ کے بعد وزیراعظم کی باری
Jan 13, 2023 | 21:31 PM