ایک نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے 2023کے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کو میدان میں اتارنا شروع کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات 2023کیلئے معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ۔قاسم علی شاہ کیساتھ ملاقات میں چیئر مین تحریک انصاف نے قاسم علی شاہ ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ جب قاسم علی شاہ نےان سے پوچھا کہ مجھے کس حلقے سے ٹکٹ ملے گی تو چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے جواب دیا کہ یہ تو آپ نے فیصلہ کرنا ہے ۔ آپ نے دیکھنا ہے کہ کس حلقے میں آپ کی جان پہچان زیادہ ہے ۔
قاسم علی شاہ نے کہا کہ گلشن راوی میں میرے چالیس سال گزرے ہیں میں میاں اسلم اقبال کو ووٹ دیتا ہوں میرے قریب والے حلقے میں مجھے ٹکٹ مل سکتی ہے ؟جس پر چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ چیک کرنا پڑے گا ۔دیکھنا پڑے گا کہ پہلے کون ہے اس حلقےمیں ۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےعام انتخابات کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ میرا خیال ہے ق لیگ جلد پی ٹی آئی کا حصہ بن جائے گی۔اگلا الیکشن ق لیگ پرویز الٰہی گروپ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فوری بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔ یہ نگران سیٹ اپ کو طول نہیں دے پائیں گے۔نئی اسٹیبلشمنٹ انکا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔