راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کے چھری کے وار سے نوجوان زخمی

راولپنڈی: ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کے چھری کے وار سے نوجوان زخمی

ایک نیوز: راولپنڈی کے علاقے بنگش کالونی میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کو چھری کے وار شدید زخمی کر دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے راہ گیر سے موبائل اور نقدی چھینے کی کوشش کی تو  شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے  نوجوان  کے پیٹ میں چھری مار دی۔ جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شہری کو  ریسکیو کی ٹیم نے ہسپتال منتقل کردیا زخمی شہری کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 23 سال ہے۔ 

اوکاڑہ میں بھی تھانہ حویلی لکھا کی حدود جمعہ خان روڈ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میاں بیوی زخمی ہو گئےتھے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے  مقصود جہانگیر نامی شخص میں داخل ہوکر گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔  شہریوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

قصورمیں تھانہ اے ڈویژن کی حدود ایلیٹ ٹاؤن کے گھر میں بھی  ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس پر مزاحمت کرنے والا  30 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔  زخمی نوجوان تاجر جمشید  کوہسپتال منتقل کیا گیا۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ مسلح ڈاکوگھر  سے 66 لاکھ روپے کی نقدی تالائی زیورات و دیگر سامان بھی لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔   ڈاکو جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کاڈی وی آ ر بھی ساتھ لے گئے ہیں۔  ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ کے باعث شہری خوف میں مبتلاہو گیا ہے۔