کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار

کراچی: کورنگی میں پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار

ایک نیوز : کراچی مہران ٹاون اے ٹی سی کٹ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 3 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو زخمی ہوا۔ 1 زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

امن و امان کی صورتحال کی باعث روزانہ کی بنیاد میں کراچی میں پولیس مقابلہ ہو رہے ہیں جس میں ڈاکو کی بڑی تعداد گرفتار ہو رہی ہے ۔

کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے۔  فائرنگ کے تبادلے میں دو  ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار  زخمی ہوئے۔ مایس ایچ او اورنگزیب خٹک کے مطابق ملزمان ڈرائیونگ آفس آفس کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

 کراچی میں گلبرگ ٹاؤن  یوسف پلازہ منصورہ گراؤنڈ کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ 2 ملزمان فرار ہو گئے۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت غلام یٰسین ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جن کی شناخت زبیر اور احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال  منتقل کر دیا گیاہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور ٹی ٹی پستول اور 2 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔   گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن کی جا رہی ہے ساتھ میں زخمی ملزم کا کرمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔