پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

Jan 13, 2023 | 16:03 PM

muhammad zeeshan

 ایک نیوز:  لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری کیخلاف دائر درخواست  پر اعتراض عائد، عدالت نے   تصدیق شدہ سمری کیساتھ دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل سلمان خالد کی درخواست پر سماعت کی ۔ دائر درخواست میں وزیر اعلی پنجاب، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ وزیر اعلی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری بھیج دی ہے۔ چودھری پرویز الہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اسمبلی تحلیل نہیں کرنا چاہتے تھے۔ عدالت وزیر پنجاب کیجانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کو کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ  نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے سمری گورنر کو بھیجنے کیخلاف دائر  درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھا۔ 

عدالت نے ہدایت کی کہ  وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسمبلی توڑنے کی تصدیق شدہ ایڈوائس کو درخواست کے ساتھ لف کیا جائے۔  تصدیق شدہ سمری لف کرکے دوبارہ درخواست دائر کریں۔

مزیدخبریں