ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت،اسپیشل جے آئی ٹی کل دبئی جائے گی

Jan 13, 2023 | 15:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صحافی ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت،اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی۔ دبئی میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی، دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لے گی ۔

ذرائع  کے مطابق دبئی میں ایک ہفتے انکوائری کے بعد جے آئی ٹی کینیا جائے گی، دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لے گی،کینیا میں جے آئی ٹی جائے وقوعہ کے ساتھ وقار اور اسکے بھائی سے بھی ہوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کیلئے سفری اخراجات اور ٹی اے ڈی کی مد میں ایک کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کئے،وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ نے جےآئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معزرت کرلی تھی۔

ذرائع کےمطابق پولیس نے ہیڈکوارٹر کی گاڑیوں کی مینٹیننس اور اسٹیشنری کے سالانہ بجٹ سے رقم ادا کی، 5 رکنی اسپیشل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اویس احمد سربراہی کررہے ہیں،دیگر افسران میں آئی بی سے ساجد کیانی ، آئی ایس آئی سے گریڈ 20کے محمد اسلم شامل ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے سے ڈائریکٹر سائبر کرائم وقار الدین سید ،ایم آئی سے محمد افضل شامل ہیں،5رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی روانہ ہونگے۔

واضح رہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا میں 22 اور 23 اکتوبر 2022ء کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر 2022ء کو کینیا گئی تھی۔یہ ٹیم تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس آ گئی تھی جس کے بعد اس نے اپنی تحقیقات کی رپورٹ بھی حکام کو پیش کی تھی۔

سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لیا تھا۔

ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے گزشتہ ماہ (دسمبر میں) نئی اسپیشل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی گئی تھی۔

مزیدخبریں