ایک نیوز :نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔
New Zealand win the series-deciding third ODI courtesy of Glenn Phillips' unbeaten 63.#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/bHttJhDeNu
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 13, 2023
کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے تھے۔
قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
کپتان بابر اعظم 21 کے مجموعی سکور پر 13 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا کر بریسویل کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا اور اچھی اننگز کھیلتے ہوئے 77 رنز بنا کر اش سودھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
فخرزمان 101 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل بھی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،آغا سلمان نے 45 رنز کی اہم اننگ کھیلی تاہم وہ نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے سوتھی نے 3، لوکی فرگوسن نے 2 جب کہ مچل بریسویل اور ایش سودھی نے1،1 وکٹ حاصل کی جبکہ فخر زمان اور حارث سہیل رن آؤٹ ہوئے۔
???? Pakistan win the toss and elect to bat first in the third ODI ????#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/pYHxFGrdSp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 13, 2023
قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔امام الحق کی جگہ شان مسعود اور نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔ امام الحق ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جبکہ نسیم شاہ بھی بخار میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور دوسرا ایک روزہ میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔