ایک نیوز: راولپنڈی میں کشمیر کالونی، گرجا روڈ میں واقع گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ پیش آیا جس میں 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گیس لیکج کے باعث جھلسنے والوں میں میاں، بیوی اور بچہ شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز، ایمرجنسی ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی گاڑیاں بھی موقعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں بھی تھانہ مارگلہ کے علاقے میں کیس لیک ہونےکے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس دو افراد زخمی ہو گئے۔ تھانہ مارگلہ کے علاقہ میں مکان نمبر 21 گلی نمبر 25 سیکٹر F-8/2 گھر پر گیس لیکج کی وجہ سے سلنڈر پھٹ گیا جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقامی پولیس موقع نے موقع پر پہنچ کر گھریلو زخمی ملازمین میں سے ایک کو پمز برن سنٹر شفٹ کر دیا ۔ گیس لیکج کے باعث گھر کی دیوار بھی ٹوٹ گئی۔
کوئٹہ میں بھی گیس لیکچ کے باعث گھر میں دھماکے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔کوئٹہ کے علا قے سر یاب روڈ شفیع کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تنویر شاہوانی نامی شخص جھلس کر زخمی ہوگیا ہے-
واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بندش کے باعث گیس لیکج سے دھماکہ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔اس سے قبل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 20کے قریب افراد جان کی بازی ہارگئے-
بلوچستان میں سردیوں کے موسم میں گیس لیکج اور دھماکوں سے حادثات آئے روز پیش آتے ہیں جس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک گیس پریشر میں کمی ہے۔