وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان پنجاب اسمبلی کی الوداعی ملاقاتیں 

Jan 13, 2023 | 13:28 PM

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی سے ارکان پنجاب اسمبلی کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کردی۔ سوداگر ناکام ہوئے، آئین اور قانون، حق و سچ کی فتح ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم یکجان اور دو قالب ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ عوام نے جھوٹے شیروں کو دم دبا کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی کام شروع کئے ہیں۔ ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، زینب عمیر، سیدہ زہرہ نقوی، شمیم آفتاب،بلا ل اصغروڑائچ، عرفان اللہ خان نیازی،عبدالرحمان خان،عامر نواز چانڈیو،ندیم قریشی،امجد محمود چودھری، چودھری ساجد محمود، جاویدکوثر،خدیجہ عمر، رانا شہباز، غلام علی اصغر خان اور دیگر شامل تھے۔

مزیدخبریں