توہین مذہب کیس: شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد بری

Jan 13, 2023 | 13:20 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو توہین مذہب کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے اتحادی شیخ رشید او ر انکے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو توہین مذہب کیس میں بری کر دیا گیا ہے،اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عارف نے دونوں رہنماؤں کو بری کیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد پر مسجدنبوی میں ہنگامہ آرائی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف تھانہ نیو ایئر پورٹ فتح جنگ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، جس میں اب پی ٹی آئی کے اتحادی رہنماؤں کو بری کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں