ایک نیوز: پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کا معاملہ،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج سینئر قیادت کا مشاورتی اجلاس زمان پارک میں طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کریں گے۔مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے خط لکھنے کی منظوری دی جائے گی، نگران وزیراعلی کے لیے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پارٹی سے اچھی شہرت کے حامل افراد کے نام مانگیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے بعد کے پی کے اسمبلی تحلیل ہونے کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا، عمران خان نے آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو زمان پارک طلب کر لیا ہے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے آج عمران خان سے ملاقات کرینگے، عمران خان کی ہدایت پر محمود خان سمری گورنر کے پی کے کو بھجوائیں گے۔گورنر پنجاب آج پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری کی منظوری دیں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ پر مشاورت ہونگی،چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعلیٰ کے پی کے اور کابینہ ارکان سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اچھی شہرت کے حامل بیوروکریٹ ،سابقہ ججز اور سماجی شخصیت کے ناموں پر غور ہوگا۔پی ٹی آئی کے رہنماء نگران وزیراعلیٰ کے نام پارٹی چیئرمین کو دیں گے۔پارٹی چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ق سے باہمی مشاورت کے بعد 3 حتمی ناموں کی منظوری دیں گے۔
ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے ناموں کے لیے آج ہی حمزہ شہباز کو خط لکھا جائے گا۔3 نام اپوزیشن لیڈر دے گا اور 3 نام حکومتی اتحاد دے گا۔مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔
تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈر/سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیلئے زمان پارک لاہور آمد۔ pic.twitter.com/7IuVPdtSok
— Sardar Akhlaq Khan buzdar (@SardarAkhlaqKh5) January 13, 2023