جرمنی کی سانسو کمپنی کی  جدید الیکٹرک بائیک  لانچنگ کیلئے تیار

Jan 13, 2023 | 12:57 PM

ایک نیوز : موٹرسائیکل کو متوسط طبقے کی سواری سمجھا جاتا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی تو لوگوں کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ کو کیسے متاثر کرے گی۔پٹرول سے پیدا ہونے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی پر کتنا اثر ڈالتا ہے یہ ہم سب جانتے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارون ایس خان کی جرمن کمپنی سانسو  اس مسئلے کا حل اپنی  الیکڑک بائیک  ای ایم سی کی صورت میں عام عوام کے لئےیورپ،دبئی ،جرمنی سمیت پاکستان میں لانچ کرنے جارہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  یہ بات واضح ہے کہ آنے والے وقت میں الیکڑیکل موٹرسائیکل کا استعمال بڑھ جائے گا ۔سانسو ای موٹرسائیکلز  جدید ڈیزائن، آرام دہ،  رفتار اور حفاظت پر سمجھوتہ کیے بغیر  پہلی بار متعارف کروائی جا رہی ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-01-13/news-1673597646-9323.jpeg
سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل کے تین ویرئنٹ ہیں جن میں سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل ای ایم سی  R1,R2اور R3شامل ہیں۔سانسو ای ایم سی  R1   کی بات کریں تو اس میں 80 ایمپئر کی بیٹری اور دس ہزار ایمپئر کی بیٹری ہے جسے ایک بارچارج میں آپ 130 سے 140 کی  حد رفتار میں 130 سے 140کلو میٹر سفر طے کر سکتے ہیں. سانسو ای ایم سی R2 میں 60 ایمپئر کی بیٹری اور 8000واٹ کی موٹر سے جس سے آپ 110 سے 120 کی محد رفتار کے ساتھ  ایک چارج میں  110سے 120 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔ سانسو ای ایم سی R3 کی بات کریں تو اس یہ 40 ایمپئر کی بیٹری کیساتھ 5000 واٹ کی موٹر میں دستیاب ہے جس کی مدد سے آپ 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار  سے  ایک چارج میں  90 سے 100 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-01-13/news-1673597646-8078.jpeg
سانسو  الیکٹرک موٹر سائیکل کے جدید  فیچر کی بات کریں تو اس میں اے بی ایس بریک ہے جو ڈرائیونگ کو محفوظ اور بہتر بناتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں تھری اسپیڈ ٹرانسمیشن ہے۔ شاک کی بات کریں تو اس میں بولڈ ہائیڈرولک شاک ہیں جو آپُکے سفر کو آرام دہ بناتے ہیں۔سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل 250 کلو گرام تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھی ہے ۔سانسو ای ایم سی  کی صورت میں  آپکو ملے گا آلودگی سے پاک ماحول ،،اور آٹو موبل انڈسٹری کو ایک نیا بہتر مستقبل۔

مزیدخبریں