پیٹرولیم مصنوعات کا بحران، پی ایس او نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jan 13, 2023 | 12:14 PM

ایک نیوز: پیٹرولیم بحران کاخدشہ بڑھنے لگا۔ پی ایس او نے خطرے کی نئی گھنٹی بجادی۔ کویت پیٹرولیم کیساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سنگین بحران دروازے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس او کی جانب سے کویت پیٹرولیم کیساتھ دو ماہ کا معاہدہ کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو ادھار ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کیا گیا۔ تاہم اب معاہدے کا مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے میں توسیع نہ ہونے کے باعث پی ایس او کو کویت پیٹرولیم کو 220ملین ڈالر کی ادائیگی لازم ہوگئی۔ پی ایس او کو 10فروری سے 24مارچ کے دوران 220ملین ڈالر کویت پیٹرولیم کو براہ راست اداکرنا ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت کیساتھ 2ماہ کے ادھار پر ڈیزل اور جیٹ فیول خریداری کا معاہدہ 31دسمبر کو ختم ہوا۔ معاہدہ ختم ہونے سے قبل کریڈٹ فسیلٹی ایگریمنٹ میں توسیع حاصل نہیں کی گئی۔ 

دوسری جانب بینکوں نے بھی پیٹرول اور لبریکنٹس کی ایل سی کھولنے سے انکار کردیا جس کے بعد پی ایس او نے ہنگامی بنیادوں پر معاہدے میں توسیع یا رقم کا بندوبست کرنے کی سفارش کردی۔

مزیدخبریں