گورنر پنجاب کا گورنر سندھ کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی

گورنر پنجاب کا گورنر سندھ کو ٹیلیفون، خیریت دریافت کی
کیپشن: The Governor of Punjab telephoned the Governor of Sindh to inquire about his well-being(file photo)

ایک نیوز: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے بڑے سینئر رہنما سے رابطہ کرلیا۔ اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کامران ٹیسوری سے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔

دوسری جانب سینئر لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فون کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے۔ اپنے بیان میں محمد زیبر نے کامران ٹیسوری کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے طبیعت پوچھنے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت میں خرابی کی خبر سامنے آئی تھی۔ رپورٹ میں کہا جارہا تھا کہ   گورنر سندھ کی طبیعت گزشتہ شام سے ٹھیک نہیں ہے فوڈ پوائزنگ کی شکایت ہے اور انہوں نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔

پریس سیکریٹری گورنر سندھ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔ پریس سیکریٹری کے ٹوئٹ کے مطابق صرف کام کی زیادتی کے باعث  ڈاکٹروں نے کامران ٹیسوری کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضع رہے کہ خبریں چل رہی تھیں کہ کسی کا بھجوایا کھانا کھانے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی طبیعت خراب ہو گئی ہیں۔ ان کو الٹیاں لگنے کے بعد سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔