ایک نیوز: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پورس کا ہاتھی ثابت ہوا، صرف بڑھکیں مار سکتا ہے۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان نے پی ڈی ایم کو چاروں شانے چت کر دیا، خیبرپختونخوا اسمبلی بھی تحلیل ہوگی، سندھ اسمبلی سے بھی نکلیں گے، اس کے بعد قومی اسمبلی کی باری آئے گی۔
وزیرداخلہ پورس کاہاتھی ثابت ہواصرف بڑھکیں مارسکتاہےعمران خان نےPDMکوچاروں شانےچیت کردیا4بلین سےکچھ زیادہ صرف ذخائررہ گئے ہیں سینکڑوں آپریشن ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونےکی وجہ سےملتوی ہورہےہیںKPKاسمبلی بھی تحلیل ہوگی سندھ اسمبلی سےبھی نکلیں گےاُس کےبعدقومی اسمبلی کی باری آئےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 13, 2023
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں 4 بلین سے کچھ زیادہ ذخائر صرف رہ گئے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی نہ ہونے کی وجہ سے سیکڑوں آپریشن ملتوی ہو رہے ہیں۔