قائد ن لیگ نواز شریف کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی

قائد ن لیگ نواز شریف کی تازہ تصویر منظرعام پر آگئی
کیپشن: The latest picture of Nawaz Sharif, leader of the PML-N has come to the fore

ایک نیوز: ملکی سیاسی صورتحال میں ہلچل کے بعد قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے سیاسی رابطوں میں تیزی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں متحرک نظر آرہے ہیں اور بہت سے اہم سیاسی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ اس دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی تازہ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ جس میں انہیں اپنی صاحبزادی مریم نواز اور لیگی رہنما احسن اقبال کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

تصویر میں تینوں رہنما انتہائی خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔ نواز شریف نے خاکی پینٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کررکھی ہے جبکہ شوخ رنگ کا مفلر اور کالی جیکٹ پہن رکھی ہے۔ جبکہ مریم نواز نے کالے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے۔ لیگی رہنما احسن اقبال سیاہ پینٹ کوٹ میں نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نے پنجاب کی صورتحال پر شہباز شریف سے تفصیلی گفتگو کی ہے اور انہیں اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ یا اپریل میں انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ہدایات لینے کے بعد وزیراعظم گورنر پنجاب کو ان ہدایات سے آگاہ کریں گے۔ جس کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد مسلم لیگ ن نے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے نواز شریف اور آصف زرداری سے رابطے بھی کیے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔