شیری رحمان 2022 کی 25 بااثر ترین خواتین میں شامل

شیری رحمان 2022 کی 25 بااثر ترین خواتین میں شامل

ایک نیوز: فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فوربز میگزین کی جانب سے ایشیا کی 50 کامیاب ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستان کی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیاہے۔ فوربز میگزین کے مطابق فنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو 2022 کی 25 بااثر خواتین میں شامل کیا ہے۔   فوربز میگزین نے 50 سال سے زائد عمر کی یہ 50 خواتین خطے کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔فوربز میگزین  کانفرس میں لاس اینڈ ڈیمیجز کے متعلق فنڈ کا نیا معاہدہ طے پایا گیا۔ فوربز میگزین نے شیری رحمان کو  50 بااثر اور کامیاب خواتین کو شامل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شیری رحمان صحافی، وزیر اطلاعات اور امریکہ میں سفیر رہ چکی ہیں۔شیری رحمان 2018 میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں۔شیری رحمان کو 2022 میں پاکستان کی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا تھا۔ 

فوربز بزنس میگزین کی جانب سے 2022 میں 30 سال سے کم عمر کے باصلاحیت نوجوانوں کی فہرست میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک شوانہ شاہ ہیں جن کو خواجہ سراؤں اور خواتین کے حقوق کی بنا پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ شوانہ کا کہنا ہے کہ ’میری تربیت ہی ایسے ماحول میں ہوئی جہاں ظلم اور زیادتی کے خلاف چپ نہیں رہا جاتا تھا۔‘
فوربز کی فہرست میں دنیا بھر سے تقریباً 300 نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیاہے۔ جن میں پاکستان سے شوانہ شاہ، زین احمد، در عزیز آمنہ اور محمد سعد شامل ہیں جو سوشل ورک اور انسانی حقوق، ادب اور کاروبار کے شعبوں میں اپنی محنت کے بل بوتے پر معاشرے میں مثبت تبدیلی لائے ہیں۔