نواز شریف کا شہباز اور زرداری کو فون،مارچ میں انتخابات؟

Jan 13, 2023 | 11:17 AM

ایک نیوز: پل پل بدلتی پنجاب کی سیاسی صورتحال میں نیا موڑ آگیا۔ قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہم رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نے پنجاب کی صورتحال پر شہباز شریف سے تفصیلی گفتگو کی ہے اور انہیں اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ یا اپریل میں انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ہدایات لینے کے بعد وزیراعظم گورنر پنجاب کو ان ہدایات سے آگاہ کریں گے۔ جس کے بعد پنجاب کی سیاسی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد مسلم لیگ ن نے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے نواز شریف اور آصف زرداری سے رابطے بھی کیے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان سے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مارچ یا اپریل تک انتخابات کروانے کی تیاری کررہی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ نواز شریف اور پی ڈی ایم رہنماؤں کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں