حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان

حجاج کرام کیلئے سعودی حکومت کا بڑا اعلان

ایک نیوز: سعودی حکومت نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیر پورٹ جدہ سے حجاج کرام کو  بغیر کرائے کے شٹل سروس کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق عازمین حج  کیلئے سعودی عرب آنے والے مسافر جدہ ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد انہیں ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک شٹل سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔شاہ عبدالعزیز انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی  جانب سے اس سہولت کا باضاطہ اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے کیا گیا ہے۔ حجاج کرام کو یہ سہولت حج 2023 سے ملنا ہی شرو ع ہو جائے گی۔ 

عازمین حج کے لیے اس فری شٹل سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے یہ لازم ہو گا کہ وہ احرام میں ہوں اور ان کی سفری دستاویزات اور شناختی کارڈز بھی ان کے ہمراہ ہوں۔ سعودی حکومت کی جانب سے یہ دو طرفہ شٹل سروس ائیر پورٹ سے مسجد حرام تک اور مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے بعد روانہ ہو گی۔ صبح دس بجے سے رات دس بجے تک ائیر پورٹ سے اورمسجد حرام تک سروس جاری رہے گی جبکہ دن کے بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک مسجد حرام سے ائیر پورٹ تک ہر دوگھنٹے کے بعد یہ شٹل سروس مہیا ہواکرے گی۔

واضع رہے کہ سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین کی تعداد کو کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر واپس لانے کا اعلان بھی کیا ہوا ہے۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں چار روزہ حج ایکسپو کا 9 جنوری سے آغاز ہوا جس میں 57 ممالک کے اعلیٰ حکام اور 200 اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔جس کا گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے نمائش کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب نے آئندہ حج سیزن کے دوران عازمین کی تعداد کو وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر واپس لانے کا اعلان کردیا۔