ایک نیوز: ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اب ہم سڑکوں پر عوام کے درمیان ہوں گے اور فیصلے صرف عوام کریں گے۔
ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ عوام نے بہت مشکلات برداشت کر لیں اور اب ان کو حل کرنے کا وقت ہے، تحریک انصاف ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں رہ سکتی جہاں عوام کی مدد نہ ہوسکے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں، چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے اپنا عہد پورا کیا جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔