سندھ: حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، الیکشن کمیشن کو خط ارسال

سندھ: حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، الیکشن کمیشن کو خط ارسال
کیپشن: Sindh: Notification of constituencies returned, letter sent to Election Commission(file photo)

ایک نیوز: سندھ کابینہ نے ایم کیو ایم کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد محکمہ بلدیات نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے  لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ   سندھ کابینا کی جانب سے سیکشن 10 اے کے تحت حلقہ بندیوں کو ختم کیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات نے لکھا کہ  کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں، سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ متعلقہ اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن کرائے جائیں گے، ضلع دادو اس وقت بھی بارش اور سیلابی پانی سے متاثر ہے، دادو کی تحصیل میہڑ اور تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔