مصباح الحق کوہیڈکوچ کےعہدےسےہٹایاجاسکتاہے،شعیب اخترکابڑاانکشاف

Jan 13, 2021 | 13:11 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹایا جاسکتاہے،سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے بڑا انکشاف کردیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی فلاور کو نیاکوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے.پی سی بی کے اینڈی فلاور سے معاملات طے ہوگئے ہیں۔وقاریونس نوکری بچانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی چھٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ان کی جگہ نئے کوچ کو بھی تعینات کردیا گیا لیکن اینڈی فلاور بطور نئے ہیڈ کوچ پی ایس ایل 6 کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
مزیدخبریں