کورونا کی ٹینشن برقرار، پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چوبیس زندگیاں خاموش

Jan 13, 2021 | 12:31 PM

admin
(ایک نیوز نیوز)‌عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں.پنجاب بھر میں کورونا سے مزید 24 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جبکہ کل اموات چار ہزار دو سو تئیس تک جا پہنچیں.
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے509نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں پنجاب میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد ایک لاکھ چھیالیس ہزار پانچ سو پچیس ہوگئی ہے.پنجاب کے مختلف شہروں میں تازہ ترین کیسز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

لاہور میں 311 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہے.فیصل آباد میں کورونا کے 33 نئے مریض سامنے آئے.ملتان مین 20 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا.راولپنڈی  میں20 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی.اسی طرح سرگودھا میں 18 افراد کو کورونا نے آ لیا.گجرات میں 17 افراد موذی مرض کا نشانہ بنے.وہاڑی میں 13 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا.بہاولپور کی بات کریں تو یہاں 9 افراد کورونا کا شکار ہوئے.سیالکوٹ میں مزید کورونا کے 8 افراد سامنے آئے.اور جہلم میں بھی 8 افراد کو کورونا نے آلیا. یاد رکھیئے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط لازم ہے۔
مزیدخبریں