ایلون مسک کے بیٹے کی ٹرمپ کے سامنے نقلیں اتارنے کی ویڈیو وائرل

Feb 13, 2025 | 14:50 PM

ویب ڈیسک:ٹیسلا،ایکس،سپیس ایکس اور دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون مسک کے بیٹے کی امریکی صدارتی آفس میں امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نقلیں اتارنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعدلاکھوں لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں، ایلون مسک ایوان صدر میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ موجود تھے اور اس موقع پر وہ صدر ٹرمپ کو اپنے محکمے سے متعلق بریفنگ دے رہے تھےجبکہ ان کے ساتھ انکابیٹابھی موجود تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طرف ایلون مسک بریفنگ دے رہے ہیں تو دوسری طرف انکا شرارتی بیٹا نقل اتار رہا ہے اور کبھی ناک میں انگلی ڈال کر گھما رہا ہے۔
کبھی ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جا کر انہیں کچھ کہہ رہا ہے اور بعدازاں اپنے والد کے کندھے پر چڑھا ہوا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایلون مسک کے شرارتی بچے سے متاثر ہوتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اعلیٰ درجے کی ذہانت والا بچہ ہے۔

مزیدخبریں