پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط 

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط 
کیپشن: Signing of MoUs and Agreements between Pakistan and Turkey

ایک نیوز: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی۔
 تقریب میں وزیراعظم شہباشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان موجود تھے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 21معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم کرنے کے اعلامیے پر دستخط ہوئے۔
ایئرفورس الیکٹرانک وارفیئر کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت ،ملٹری ہیلتھ کے شعبے میں تربیت اور تعاون کاپروٹوکول ہائیڈرو کاربنز کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر ترمیم کا پروٹوکول، انرجی ٹرانزیشن کے شعبے میں تعاون کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
کان کنی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،سامان کی تجارت بڑھانے سے متعلق مشترکہ وزارتی اسٹیٹمنٹ کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،تجارت سرٹیفکیٹ کے ماخذ کی تصدیق کی ڈیجیٹائزیشن کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ،سماجی و ثقافتی بنیادوں پر ملٹری اور سول پرسنیلز کے تبادلے کی مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
زرعی بیچوں کے حوالے سے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،پانی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،لیگل میٹرولوجی انفرااسٹرکچر کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل ترکیہ اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کی مفاہمتی یادداشت ایکسپورٹ کریڈٹ بینک ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک پاکستان میں مفاہمی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
 صنعتی پراپرٹی میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،مذہبی خدمات اور مذہبی تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،حلال ایکریڈیٹیشن اتھارٹی ترکیہ اور پاکستان حلال اتھارٹی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔