ایک نیوز:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک میں سٹرٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر بات چیت کی گئی،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں دفاعی ،تجارتی معاشی سماجی تعلیم اور صحتِ سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی،ترکیہ کے صدر کے پاکستان کی حکومت اور عوام کےلیے خیر مقدمی کلمات کہے۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان آکر خوشی اور فخر محسوس کرتا ہوں۔
دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسلام آباد میں ترکیہ کی خاتون اول ایمنہ اردوان سے ملاقات ہوئی ہے،مریم نواز نے ترکیہ کی خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا ،وزیراعلیٰ نے خاتون اول ایمنہ اردوان کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا ۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی جہاں وزیرا عظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا ، وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم نے مہمان خصوصی کی وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات بھی کروائی۔
آرمی چیف کی بھی ترکیہ کے صدر سے ملاقات ہوئی،جے ایف17تھنڈر اور ایف سولہ جہازوں نے ترکیہ کے صدر کو سیلوٹ پیش کیا،ترکیہ کے صدر کو پاک فضائیہ کے طیاروں کو گارڈ آف آنر اور سیلوٹ دیا گیا،دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہو ا،سٹیج پر وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی موجود تھے،ترکیہ کے صدر نے آرمی چیف سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، ملاقات ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا۔