موٹر سپورٹس مین سلطان گولڈن کا عالمی ریکارڈ 

موٹر سپورٹس مین سلطان گولڈن کا عالمی ریکارڈ 
کیپشن: Motor sportsman Sultan Golden's world record

ایک نیوز: موٹر سپورٹس مین سلطان گولڈن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دو دن پہلے میں نے ریورس جمپ کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے،1995میں میں نے ریورس کار جمپ متعارف کروائی۔

  سلطان گولڈن کا کہنا تھا کہ میری ریکارڈ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے ،موٹر بائیک جمپ کا بھی ریکارڈ قائم کر چکا ہوں،شندور اور مینگورا بھی ہائی جمپ کے ریکارڈ قائم کر چکا ہوں ، دو روز قبل 140کلو میٹر کے حساب سے ریورس کار جمپ کا ریکارڈ قائم کیا۔

 140 کی سپیڈ 32 سیکنڈ میں حاصل کی، گاڑی کو 140 اے سپیڈ پر سوا کلو میٹر تک چلا تے رہے ، سلطان محمد گولڈن نے پاکستان کا پرچم اٹھایا اور ریکارڈ بنانے کے بعد سجدہ ریز ہو گئے ۔

اس سے قبل  امریکی شہری نے 2022ء میں 89 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے ریورس گاڑی چلانے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔