ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کےحوا لےسے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے جو وائرل ہو گئی ۔
عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انکے مداح عاطف اسلم کی مزاحیہ ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں، ویڈیو میں گلو کار عاطف اسلم سڑک کنارے بیٹھے ہیں اور ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں کسی لڑکی کے بارے لکھا گیا کہ وہ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی مگر اس کے گھر پر لگائی گئی لائٹیں بتا رہی ہے کہ وہ شادی کر رہی ہے،اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا تیرے بن میں یوں کیسے جیا بھی لگایا۔
اسکے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، سوشل میڈیا پر کسی اور سے شادی نہیں کروں گی کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

کیپشن: Atif Aslam's Valentine's Day Funny Video Viral