ملک بھر میں شب برات آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی 

Feb 13, 2025 | 10:58 AM

ایک نیوز: ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، آج شب برأت کی مناسبت سے مساجد اور گھروں میں محافل کا اہتمام کیا جائے گا اور مسلمان رات بھر عبادات و نوافل اداکریں گے۔
آج رات ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام اور مقررین شب برأت کی فضلیت بیان کرینگے جبکہ لوگ اس رات اپنے پیاروں کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے،شعبان المعظم برکتوں سے بھرا ہوا مہینہ ہے مگر 15ویں رات شب برات کے نام سے منصوب ہے جو خاص اہمیت رکھتی ہے۔
یہ رات اللہ رب العزت کی رحمتوں اور مغفرت کا خاص موقع ہے،روایات کے مطابق اس رات اللہ تعالیٰ قبیلہ بنوقلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے، اس رات کائنات کے تمام امور جیسے عروج و زوال، کامیابی و ناکامی اور رزق میں وسعت و تنگی کی فہرست مرتب کی جاتی ہے اور فرشتوں کو ان کے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔
شب برات کی رات میں خصوصی عبادات کا سلسلہ آج پوری رات جاری رہے گا، خاص طور پر بعد نماز مغرب6نفل ادا کیے جائیں گے، مسلمان اللہ کے حضور گناہوں کی توبہ، بخشش، ایمان، رزق کی کشادگی اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں کریں گے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا سے کہ شب برات کی اس رات اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائیں اور اگلے آنے والوں سالوں میں ترقی ، خوشحال اور رزق میں برکت عطا فرمائیں اور جن لوگوں کے والدین اس دنیا میں نہیں ہیں ان کی مغفرت فرمائیںجو بیمار ہیں ان کو اللہ صحت والی زندگی عطا فرمائیں۔آمین

مزیدخبریں