سپریم کورٹ:نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ

سپریم کورٹ:نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ
کیپشن: Supreme Court: The swearing-in ceremony of new judges has been cancelled

 ایک نیوز: سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ کر دی گئی۔
 نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی ، حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔
 ذرائع وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔    

خیال رہے کہ گزشتہ روز  صدرمملکت  آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں 6نئے ججز کے تقرر کی منظوری دے دی تھی،صدرمملکت نے سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے تقرر کی منظوری وزیراعظم  محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ،وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججوں کی تعیناتی کی ایڈوائس صدر کو بھیجی تھی۔

وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا جس کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے ہیں۔