ایک نیوز: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ عدلیہ آئینی بحران پیداکررہی ہے، ایگز یکٹو برانچ اپنی قانونی حدود سے تجاوز کررہی ہے۔
کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ ججز صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کوروک کرطاقت کاغلط استعمال کرر ہے ہیں، صدر ٹرمپ کیخلاف انصاف کے نظام کوہتھیار بنایا جارہا ہے، ججز کے بنیاد پرست احکامات کے خلاف قانونی راستہ اپنائیں گے۔
ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ نئے تشکیل شدہ کینیڈی سینٹر بورڈ نے ٹرمپ کوسربراہ منتخب کرلیا ،کینیڈ ی سینٹر فارمنگ آرٹس کاچیئرمین بننا بڑا اعزاز ہے،کینیڈی سینٹر فارپرفارمنگ آرٹس کودلچسپ جگہ بنائیں گے، ٹرمپ نے ریک گرینل کوعارضی طور پربورڈ کےمعاملات سنبھالنے کی ہدایت کردی ۔

کیپشن: Judiciary creating constitutional crisis: White House spokeswoman Caroline Lovett