ٹرمپ کاروسی اوریوکرینی صدر سے رابطہ ،جنگ بندی پر بات چیت 

Feb 13, 2025 | 08:24 AM

ایک نیوز:امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کاروسی اوریوکرینی ہم منصبوں سے رابطہ ہوا ہے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اوریوکرین جنگ بندی اورامن چاہتے ہیں، یوکرینی صدر زیلنسکی سے مثبت بات چیت ہوئی ۔
ڈونلڈٹرمپ نےزیلنسکی سے یوکرین جنگ سےمتعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا، زیلنسکی بھی روسی صدر کی طرح امن چاہتے ہیں، اس سے قبل ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگوکی ،  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیو ٹن سے گفتگومیں یوکرین جنگ بندی پرفوری مذاکرات شروع کرنے پراتفاق ہوا۔
ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ بات ہوئی،میر ی اورپیوٹن کی ملاقات سعودی عرب میں متوقع ہے، پیوٹن سے بات چیت کے بعد یوکرین روس جنگ بندی زیادہ دور نہیں، یوکرین کی نیٹو رکنیت قابل عمل نہیں ہے، پیوٹن نے کہاوہ یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ میں بہت زیادہ لوگ مارے گئے،چاہتاہوں یوکرین جنگ کاخاتمہ ہو، اگرامریکی مصنوعات پرٹیرف لگایا گیا توجوابی ٹیرف لگاؤں گا،حکومتی اخراجات میں فراڈ کیا گیا،میں چاہتا ہوں حکومت کوچھوٹا اورموثر بنایا جائے۔    

مزیدخبریں