ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے  

Feb 13, 2025 | 00:39 AM

ایک نیوز: ترک صدر رجب طیب اردوان 2روزہ دورے پر  پاکستان پہنچ گئے ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق وزراء اور سینئر حکام پرمشتمل وفد ترک صدر  کے ہمراہ ہے ،ممتاز کاروبار ی شخصیات بھی وفد میں شامل  ہیں۔

 ترک صدر کی آمد پر   صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم  محمد شہباز شریف   نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

ترک صدر طیب اردوان صدرمملکت  اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ، وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر اسٹرایجیٹک  کوآپریشن کونسل  اجلاس کی صدارت  کریں گے ۔

مزیدخبریں