ویب ڈیسک:صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے مولانافضل الرحمان کو حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف کی جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،خیریت دریافت کی۔مولانافضل الرحمان نے انتخابی نتائج پرشہبازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔جے یوئی آئی کے ساتھ مبینہ دھاندلی کی شکایات کیں۔مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوگیا؟
حکومتی اتحاد میں شمولیت کی دعوت پر فضل الرحمان نے شہبازشریف کو جواب میں کہا کہ جماعت کی اکثریت کی رائے ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔کل مجلس عاملہ کے سامنے آپکی درخواست رکھوں گا،جو بھی فیصلہ ہوا آپکو آگاہ کردوں گا۔