اقتصادی رابطہ کمیٹی  نےرمضان سبسڈی کی منظوری دیدی

Feb 13, 2024 | 21:54 PM

ویب ڈیسک: اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے  ماہ رمضان کے دوران سبسڈی کی منظوری دے دی۔

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔وزارت خزانہ کے مطابق ماہ رمضان کیلئے 7 ارب 49 کروڑ 27 لاکھ روپے کی سبسڈی اشیائے ضروریہ کیلئے ہو گی۔

 اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد پر وفاق کے حصے کی سبسڈی کی رقم بھی منظور کی گئی۔ وفاق اور صوبے درآمدی یوریا پر 50/50 فیصد شئیرنگ کے لحاظ سے سبسڈی دی جائے گی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے 1263 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کی کمیشننگ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں مہنگائی بارے شماریات بیورو نے رپورٹ پیش کی اور بریفنگ دی۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق رمضان ریلیف سبسڈی صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی، گندم کی بنی ہوئی مصنوعات، آٹا ایکسپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ گندم سے تیار مصنوعات کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے قبل بھرپور مشاورت کی جائے گی۔

 اجلاس میں ٹریڈ پالیسی کے تحت انفرادی مصنوعات کی امپورٹ میں ڈیوٹی کی کمی کی منظوری،سبسڈی کیلئے وفاق اور صوبوں کے درمیان 50 50 فیصد شیئرنگ کے تحت 6 ارب روپے منظور، مہنگائی کے اعدادوشمار کا مکمل ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت تاکہ مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں