ویب ڈیسک:واٹس ایپ نے ویب صارفین کی بچت اور آسانی کے لیے ’’فیورٹس ‘‘ کے فیچر پر کام شروع کردیا۔
صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے اپنے ان رابطہ نمبرز کو اس آپشن میں رکھ سکیں گے جن سے وہ زیادہ رابطے میں رہتے ہیں۔صارفین کے واٹس ایپ کے سرچ بار میں 'فیورٹس کا آپشن آئے گا جس میں وہ چند مخصوص لوگ ہوں گے جنہیں آپ اس کیٹیگری میں رکھنا چاہیں۔
واٹس ایپ اب ایک ایسا فیچر متعارف کرانے کے عمل میں ہے جو صارفین کو مستقبل میں اپنے پسندیدہ رابطے دکھا کر چیٹس کی فہرست کو فلٹر کرنے کی اجازت دے گا۔صارفین کو اپنے پسندیدہ رابطوں کا انتخاب کرنے کا اختیار حاصل ہوگا ، وہ آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔فیچر پر ابھی کام جاری ہے، ابتدائی طور پر یہ کچھ مخصوص صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، بعدازاں یہ سب کے لیے پیش کردیا جائے گا۔