اسدقیصرکی  کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ،الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر

اسدقیصرکی  کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ،الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر
کیپشن: اسدقیصرکی  کامیابی کیخلاف ہائیکورٹ،الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر

 ویب ڈیسک:سابق سپیکر اسد قیصرکی این اے 19سے کامیابی کیخلاف مولانافضل علی نے الیکشن کمیشن اور پشاورہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ۔

این اے 19صوابی سے امیدوار مولانا فضل علی  نے پٹیشن میں استدعا کی کہ  ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے دو مختلف فارم 47 جاری کئے گئے۔ فارم 47 میں کھلا تضاد موجود ہے۔ ٹوٹل 1200 پوسٹل بیلٹ میں مولانا فضل علی کو 663 جبکہ اسد قیصر 198 ووٹ پڑے ہیں ۔عوام کی اکثریت نے مولانا فضل علی کو ووٹ دیا ہے۔ مولانا فضل علی نے بطور ثبوت بیلٹ پیپر بھی پیش کئے ہیں۔ کتاب پر مہر لگائی گئی ۔وہی بیلٹ پیپر مختلف جگہوں سے برآمد ہوئے ہیں۔ بیلٹ پیپر سیلڈ لفافوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان یا ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں ہونے چاہیئے ۔مولانا فضل علی نے دعوی کیا ہے کہ الیکشن سے دو دن پہلے اور الیکشن کے دن 5 ہزار اور 10 ہزار کے عوض ووٹ بھی خریدے گئے ۔ریٹرننگ آفسران کو بھی خریدا کیا گیا ہے ۔

 مولانا فضل علی کی طرف سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور آفیشل نوٹیفکیشن روکنے سمیت بیلٹ پیپر کی لیبارٹری کے ذریعے تصدیق کرنے کی استدعا کی گئی۔