ویب ڈیسک: بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ میں شامل عاطف اسلم کا گانا ریلیز کردیا گیا۔مرکزی کردار پاکستانی اداکار عمران عباس نے ادا کیا ہے ۔
گلو کار عاطف اسلم نے ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے جو کہ پنجابی اور اردو میں مکس ہے۔گانے کو یوٹیوب پر بہت سراہا جا رہا ہے اور اسے اب تک 47 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی عاطف اسلم کا ایک گانا رنگریزا بھارتی پنجابی فلم میں شامل تھا۔
عمران عباس کا کردار پاکستانی پنجابی کا ہوتا ہے جو کہ بھارتی پنجابی لڑکی سے محبت کر بیٹھتا ہے۔ٹریلر میں تقسیم ہند کی وجہ سے پنجاب کو دو حصوں میں تقسیم ہونے کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔ٹریلر میں عمران عباس کو جہاں پاکستانی لڑکے کے کردار میں دکھایا گیا ہے، وہیں ان کے تمام دوست بھارتی پنجاب کے دکھائے گئے ہیں۔
فلم میں پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے مناظر دکھائے جانے کے علاوہ برطانیہ میں دونوں ممالک کے افراد کو ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔فلم میں سمی چاہل، منتو کاپا، اڈایا وکاتی، امن بال اور سوارج سندھو سمیت دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔