افغان باشندوں کوپاکستانی پاسپورٹ،شناختی کارڈ جاری کرنیوالاگروہ گرفتار

Feb 13, 2024 | 20:35 PM

ویب ڈیسک:ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،افغان باشندوں کوپاکستانی پاسپورٹ،شناختی کارڈ جاری کرنیوالےگروہ کے 16ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

یف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی شکایت پر چھاپے مارے۔ افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے میں ملوث پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے 03 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 4 ایجنٹس، 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیاگی۔

 دوسری کارروائی میں جعلی دستاویزات پر شناختی کارڈ تیار کرنے مین ملوث نادار کے چار افسران اور ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔

ایف آئی اے ابتدائی تحقیقات میں ایجنٹوں، ٹاؤٹس، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن افسران، نادرا افسران پر مشتمل بین الاقوامی ریکیٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفتیش کی روشنی انکشافات پر مزید ایجنٹس، پاسپورٹ افسران اور نادرا اہلکاروں کی مزید گرفتاریوں کا امکان چھاپے جاری  ہیں۔

مزیدخبریں