ویب ڈیسک:اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،رفح پربمباری جس کے نتیجے میں مزید164فلسطینی شہید ہوگئے
اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو نہیں چھوڑیں گے۔
ادھر برطانیہ نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پرکیسے حملہ کرسکتا ہے؟ رفح آنے والے فلسطینی پہلےہی 5،6 بار دربدر ہوچکے ہیں لہٰذا رفح کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔اس کے ساتھ ہی برطانیہ نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
اس کے علاوہ یورپی یونین نے امریکا کو اسرائیل کی فوجی امداد کم کرنےکا مشورہ دے دیا۔
دوسری جانب خان یونس میں حماس اور اسرائیلی فوج کی جھڑپیں ہوئیں جس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کے دوران 10 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،رفح پربمباری،مزید164فلسطینی شہید
Feb 13, 2024 | 19:05 PM