چودھری شجاعت حسین کے گھر اتحادیوں کی بڑی بیٹھک

چودھری شجاعت کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس
کیپشن: چودھری شجاعت کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس

 ویب ڈیسک :سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادیوں کی بڑی بیٹھک،سیاسی صورتحال پرمشاورت  کی جارہی ہے ۔

چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پراتحادیوں کے اجلاس میں حکومت سازی سے متعلق حکمت عملی پرغور کیاجارہاہے۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی جانب سے رہائش گاہ پر سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیاگیا۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کے عشائیہ میں  سابق صدر آصف زرداری،صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف،ایاز صادق،اسحاق ڈار،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی،قمرزمان کائرہ،ڈاکٹرعاصم حسین،مرادعلی شاہ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ،صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان،عون چودھری،گورنر سندھ کامران ٹیسوری،ڈاکٹرفاروق ستار،خالد مقبول،مصطفی کمال،طارق بشیرچیمہ،چودھری سالک حسین،مصطفی ملک بھی شریک ہیں۔

قبل ازیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین لاہورسےاسلام آباد پہنچ گئے ۔رہنماؤں نے پارٹی سربراہ کا استقبال کیا۔رہنماؤں نے ق لیگ کی انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔

چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت ا جلاس میں  مسز فرخ خان، حسین الہی ، امتیاز رانجھا ، مصطفیٰ ملک، چوہدری نعیم رضا ، مونا بخاری سمیت دیگرکی شرکت، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پرمشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کاکہنا ہے کہ  مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے ۔ حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ق کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔