پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد پر لیاقت بلوچ کاردعمل 

پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد پر لیاقت بلوچ کاردعمل 
کیپشن: پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد پر لیاقت بلوچ کاردعمل 

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنماؤں نے اتحاد کے حوالے سے قبل ازوقت پریس کانفرنس کردی۔ تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔3دن سے مذاکرات جاری ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا’’ایک نیوز‘‘کیساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔ہم تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے اندرونی مشاورت کی جائے گی۔فی الوقت کوئی زبانی یاتحریری معاہدہ نہیں ہوا۔سینیٹ مخصوص نشستوں یا وزیراعظم کےچناو کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہوئی۔