ویب ڈیسک:صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔این اے 117کی سیٹ پرقومی اسمبلی جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کی آئندہ کی سیاست کا منظرنامہ تبدیل ہوگیا،مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی صورت میں این اے 119پرخواجہ سعد رفیق امیدوار ہوں گے۔
ضمنی انتخاب میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ پھر ملکر الیکشن لڑیں گے ،عبدالعلیم خان کی صوبائی نشست پی پی 149پرشعیب صدیقی امیدوارہوں گے۔