پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Feb 13, 2024 | 16:28 PM

ایک نیوز : پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،  پیپلزپارٹی نے سندھ کے علاوہ وزیراعلی بلوچستان کی سیٹ پر نظریں جمالیں ۔

تفصیلات کےمطابق  سرفراز بگٹی نے بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو آگاہ کیا، بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی امیدواروں کے حوالے سے بھی پارٹی کو آگاہ کیاگیا، سابق وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اپنی نشست ہارنے کے بعد سرفراز بگٹی میدان میں آگئے، سرفراز بگٹی وزیراعلی بلوچستان کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ،سرفراز بگٹی الیکشن سے چند روز قبل پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے سرفراز بگٹی نگران حکومت میں وزیر داخلہ کے طورپر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ سرفراز بگٹی اس سے قبل بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل تھے۔

مزیدخبریں